عاقبہ

( عاقِبَہ )
{ عا + قِبَہ }
( عربی )

تفصیلات


عقب  عاقِب  عاقِبَہ

عربی زبان سے مشتق اسم 'عاقب' کے ساتھ 'ہ' بطور لاحقۂ تانیث لگانے سے 'عاقبہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٩٤٨ء، کو "عمل طب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - [ طب ]  وہ عارضہ جو کسی بیماری کے بعد پیدا ہو جائے۔
"التھاب گردہ . سب سے پہلے ایک عاقبہ کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔"      ( ١٩٤٨ء، عمل طب، ١٢٩ )