عربی زبان سے مشتق اسم 'عالم' کے بعد 'ال' بطور حرف تخصیص لگانے کے بعد عربی ہی سے مشتق اسم 'غیب' لگانے سے مرکب 'عالم الغیب' بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٤٥ء کو "قصۂ بے نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔