عالم دین

( عالِمِ دِین )
{ عا + لِمَے + دِین }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عالم' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگانے کے بعد عربی ہی سے مشتق اسم 'دین' لگانے سے مرکب 'عالمِ دین' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ملتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٤٧ء کو "فرحت، مضامین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - دین کا علم رکھنے والا، دینی علوم کا ماہر، مسائل شریعہ سے باخبر۔
"بد زبان کیا یہ کم ہے کہ تجھ جیسی جاہل عورت ایک عالم دین متین کے حبالہ نکاح میں آئی ہو۔"      ( ١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ٨٩:٧ )
  • a doctor (of religion);  one versed in religion