عالم فاضل

( عالِم فاضِل )
{ عا + لِم + فاضِل }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عالم' کے ساتھ عربی اسم 'فاضل' لگانے سے مرکب 'عالم فاضل' بنا۔ اردو میں بطور صفت اور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٩٣٩ء کو "شمع" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - علم و فضلیت والا، بہت پڑھا لکھا آدمی۔
"اچھے خاصے ہمارے آبا لے گئے تھے، چار، پانچ سال وہاں رہتے تو آج کو عالم فاضل کہلاتے۔"      ( ١٩٣٩ء، شمع، ٣٥ )