عربی زبان سے مشتق اسم 'عالم' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'عالمی' بطور صفت کے ساتھ انگریزی اسم 'Champion' اردو رسم الخط کے ساتھ بطور موصوف ملنے سے مرکب توصیفی 'عالمی چیمپین' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہے اور سب سے پہلے ١٩٦٦ء کو "جنگ، کراچی" میں مستعمل ملتا ہے۔