عالی رتبہ

( عالی رُتْبَہ )
{ عا + لی + رُت + بَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی سے مشتق اسم 'عالی' کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم 'رتبہ' لگانے سے مرکب 'عالی رتبہ' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٩٠٠ء کو "فتح محمد جالندھری، ترجمہ قرآن مجید" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - بڑے رتبے والا، اعلٰی مرتبے کا۔
"میر درد ایک مشہور خاندان کے چشم و چراغ اور عالی رتبہ باپ کے بیٹے تھے۔"      ( ١٩٧٥ء، تاریخ ادب اردو، ٢، ٧٢٨:٢ )