عالی مقام

( عالی مَقام )
{ عا + لی + مَقام }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عالی' کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم 'مقام' لگانے سے مرکب 'عالی مقام' بنا۔ اردو میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - عالی قدر، بلند مرتبہ۔
"سوم یہ کہ سادات کرام و شیوخ عالی مقام و مہاجر و انصار میں سے کن کن کے واسطے تحفہ لایا جائے۔"      ( ١٩٢٣ء، سفر حج، ٩٩ )
  • of high rank or dignity