عام الحزن

( عامُ الْحُزْن )
{ عا + مُل (ا غیر ملفوظ) + حُزْن }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عام' کے بعد 'ال' حرف تخصیص کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم 'حزن' لگانے سے مرکب 'عام الحزن' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٨٧ء کو "خیابانِ آفرنیش" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - غم کا سال، وہ سال جس میں حضرت ابوطالب اور حضرت خدیجۃ الکبریٰ کا انتقال ہوا۔
"رسول اللہ صلی اللہ علی وسلم اس سال کو عام الحزن (غم کا سال) فرمایا کرتے تھے۔"      ( ١٩٧٨ء، سیرت سرور عالم، ٦٢٢:٢ )