کتھا

( کَتّھا )
{ کَتھ + تھا }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٣٩ء کو "کلیاتِ سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : کَتّھوں [کَتھ + تھوں (واؤ مجہول)]
١ - کیکر یا اور کسی درخت کی چھال کا عرق جو پان کے ساتھ کھانے لیے چھال کو ابال کر نکالا اور نتھار کے جمایا جاتا ہے۔
 آگے پیتل کے تختے پر اس کی دُنیا ساری پان کتھا سگریٹ تمباکو چُونا لونگ سپاری      ( ١٩٧٤ء، کلیاتِ مجید امجد، (لوحِ دِل)، ٨٢ )
  • An astringent vegetable extract which the natives of India eat with betel leaf