کپ

( کَپ )
{ کَپ }
( انگریزی )

تفصیلات


Cup  کَپ

انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم اور گا ہے متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٠٣ء کو "لیکچروں کا مجموعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : کَپوں [کَپوں (واؤ مجہول)]
١ - پیالہ، پیالی، فنجان (خصوصاً کنڈے والی)۔
"موہنی نے زور سے چلا کر کہا، ارے بھئی ایک کپ چائے لاؤ۔"      ( ١٩٦١ء، ستاروں کی سیر، ٥١ )
٢ - کسی دھات کا عموماً چاندی یا سونے کا (چھوٹا یا بڑا) پیالہ گلاس نما ظرف جو حسن کارکردگی یا ہم پیشہ لوگوں کے مقابلے میں بہتر کام کرنے کو انعام میں دیا جاتا ہے۔
"کالج کے زمانے کا ایک میلا کچیلا کپ رکھا تھا۔"      ( ١٩٨٧ء، حصار، ١٧٢ )
متعلق فعل
١ - پیالہ بھر۔
"اوپر سے شیر گاؤ ایک کپ جو مصری سے شیریں کر لیا گیا ہو نوش کرائیں۔"      ( ١٩٣٧ء، سلک الدّرر، ٦١ )