اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - صورت شکل، مزاج، ہئیت، بھیس یا طبیعت وغیرہ کا بالکل بدل جانا، تبدیلی (مذکورہ چیزوں میں)، انقلاب، تغیر۔
"اس سماجی کایا پلٹ کے ساتھ گاؤں کی سیاست میں سنگھ بابو کو کچھ طوفان کے آثار نظر آئے۔"
( ١٩٨٦ء، انصاف، ٩ )
٢ - [ ہندو ] آواگون، تناسخ کے اصول پر روح کا ایک جسم سے دوسرے جسم میں ظہور، روح کا کسی ایک جسم سے دوسرے جسم میں منتقل ہونا، تبدیلی۔
"ہندوستانی فقیروں نے . حبسِ نفس کیا، کایا پلٹ کا کھیل کھیلا یعنی اپنی روح دوسرے کے جسم زبردستی پروئی۔"
( ١٩٣٤ء، اودھ پنچ، ١٩، ٥:٢٤ )
٣ - [ حیوانیات ] کیڑوں میں پیدائش سے لے کر کیڑا بننے تک کی تبدیلیاں۔
"کیڑوں میں پیدائش سے لے کر کیڑا بننے تک مختلف تبدیلیوں ظہور پذیر ہوتی ہیں ان تبدیلیوں کو مجموعی طور پر کایاپلٹ کہتے ہیں۔"
( ١٩٦٤ء، حشرات الارض اور وہیل، ١٠ )
٤ - وہ دوا جس کے ذریعہ سے آدمی بوڑھے سے جوان ہوجائے۔ (ماخوذ : نوراللغات، فرہنگ آصفیہ)