کائی

( کائی )
{ کائی }
( پراکرت )

تفصیلات


پراکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨١٨ء کو "کلیاتِ انشا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - وہ چکنی گیلی سبزی جو اکثر بند پانی پر یا برسات میں بھیگی ہوئی اینٹ کی دیواروں پر جم جاتی ہے، پانی کا جالا۔
"جوہڑوں، تالابوں اور ٹوبوں پر جمی ہوئی کائی اور انکے قریب پائے جانے والا کیڑے مرغابیوں کی خوراک ہیں۔"      ( ١٩٨٤ء، چولستان، ١٢٠ )
٢ - [ نباتیات ]  کھمبی کی ایک قسم، مشہور نبات جسے انگریزی میں مشروم کہتے ہیں اور جو موسمِ برسات میں چٹانوں، دیواروں اور درختوں پر نکل آتی ہے، اس کا پودا نرم، چکنا اور چھونے میں مخمل کی طرح محسوس ہوتا ہے، یہ نباتات سینکڑوں قسم کی ہوتی ہے، ان میں سے بعض کھائی جاتی ہے اور بعض نہایت زہریلی قسم کی ہوتی ہیں، لچن، فطر۔
"کائی عام طور پر تقریباً ٢٥ سینٹی میڑ لمبی ہوتی ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، حیاتیات، ٩٣ )
٣ - ایک جلدی بیماری جس میں جلد پر کھجلی بہت ہوتی ہے۔ جو خاص قسم کے کرم سے پیدا ہوتی ہے۔
"ناخنوں میں دو قسم یعنی رنگ ورم اور فیوس کی کائی پیدا ہو سکتی ہے۔"      ( ١٨٨٢ء، کلیات علم طب، ١٠٤٣:٢ )
  • Green scum or stagnant water
  • water-moss;  green mould or walls and pavements;  moss;  mould;  scum;  fur;  paste;  rust