کانسرٹ

( کانْسَرْٹ )
{ کان + سَرْٹ }
( انگریزی )

تفصیلات


concert  کانْسَرْٹ

انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٧٢ء کو "ایکٹ معاہدۂ ہند" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - مجلسِ نغمہ و سرور، محفلِ موسیقی۔
"ہندہ نے عمرو کے لیے ایک (کانسرٹ' بزم موسیقی میں ١٠روپے کی اجرت پر گانے کا معاہدہ کیا"      ( ١٨٧٢ء، ایکٹ معاہد ہند، ایکٹ نمبر ٩، ٥٢ )
٢ - رقص و سرود کی کمپنی۔
"تھیٹریکل کمپنیوں کے طریقے سے ایک اعلٰی درجے کا کانسرٹ قائم کیا جائے۔"      ( ١٩١٦ء، ہندوستان کی موسیقی، ٢٩ )