کانسی

( کانْسی )
{ کاں (ن غنہ) + سی }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٦٤ء کو "تحقیاتِ چشتی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع غیر ندائی   : کانْسوں [کان + سوں (و مجہول)]
١ - رانگ اور تانبے سے مل کر بنی ہوئی دھات۔
 کانسی کے مجسمے میں کیا کیا اظہار ہے، کرب ہے، نمو ہے      ( ١٩٧٦ء، جاناں جاناں، ١٥٤ )
٢ - ایک قسم کا رنگ، کانسہ کا رنگ۔
"رنگ کبوتروں کے یہ ہیں . کانسی . پیازی، یا ہو وغیرہ۔"      ( ١٨٧٢ء، رسالہ، سالوتر، ٥١:٢ )
  • روئین