عام الفیل

( عامُ الْفِیل )
{ عا + مُل (ا غیر ملفوظ) + فِیل }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عام' کے بعد 'ال' حرف تخصیص کے ساتھ فارسی اسم 'ییل' کا معرب 'فیل' لگانے سے مرکب 'عام الفیل' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٧٦ء کو "تہذیب الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - 570 عیسوی کا سال جس میں ابرہہ نے خانہ خدا ڈھانے کے لیے مکہ پر چڑھائی کی (چونکہ ابرہہ کے ساتھ پچاس ہزار ہاتھی بھی تھے اس لیے اس سال کا نام عام الفیل ہوا)۔
"عام الفیل سے مراد ہے ہاتھیوں کا سال، یعنی جس سال اصحاب الفیل نے مکہ پر حملہ کیا تھا۔"      ( ١٩٧٨ء، سیرت سرور عالم، ١٠٩:٢ )