عالی شان

( عالی شان )
{ عا + لی + شان }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عالی' کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم 'نشان' لگانے سے مرکب 'عالی شان' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ اور سب سے پہلے ١٧٤٦ء کو "قصہ مہر افروز و دلبر" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - بلند اور شان دار، عظیم الشان (عموماً عمارت یا اس کے کسی حصے کے لیے مستعمل)۔
"خدا نے چاہا تو عالیشان مسجد تعمیر ہو گی۔"      ( ١٩٨١ء، قطب نما، ٦٥ )
٢ - اعلٰی مرتبہ کا، جاہ و جلال اور ٹھاٹ باٹ والا شخص۔
"حکمران . تحائف بیش بہا نذر کر کے مہمان عالی شان کو رخصت کر آتا۔"      ( ١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٢ )
  • of high rank or dignity;  magnificent
  • splendid;  stately
  • grand
  • majestic