صفت ذاتی ( واحد )
١ - عام کی تانیث، سب جانب پھیلی ہوئی، عام شے، رائج، مشہور و معروف۔
"ان کی طنز کا تعلق بڑے گہرے اور وسیع تر مسائل عامہ سے ہے۔"
( ١٩٨٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٥٣:٣ )
٢ - [ طبیعیات ] کشش ثقل، باہم کھینچنے کی قوت۔
ثقل کی کہتے ہیں ہم اُس کو کشش نام جس کا عامہ ہے دوسرا
( ١٩١٦ء، سائنس و فلسفہ، ٨٠ )
٣ - [ تصوف ] وہ لوگ ہیں کہ جنہوں نے فقط ظاہر شریعت پر اکتفا کیا ہے۔ اون کو باطن سے کچھ حس نہیں ان لوگوں کو علمائے رسوم اور ظواہر کہتے ہیں۔ (مصباح التعرف، 172)