عامیانہ پن

( عامْیانَہ پَن )
{ عام + یا + نَہ + پَن }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'عامیانہ' کے ساتھ 'پن' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب 'عامیانہ پن' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ اور سب سے پہلے ١٩٥٨ء کو "اردو ادب میں طنز و مزاح" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - عامیانہ ہونے کی کیفیت، حقیر ہونے کی کیفیت، گھٹیا پن، جہالت۔
"یہی وہ راہ ہے جس کی وساطت سے عامیانہ پن ادب میں ایک فارم . کا درجہ اختیار کر لیتا ہے۔"      ( ١٩٨٠ء، اردو افسانہ روایت اور مسائل، ١٨٦ )