عباسیہ

( عَبّاسِیَّہ )
{ عَب + با + سیْ + یَہ }
( عربی )

تفصیلات


عبس  عَبّاسی  عَبّاسِیَّہ

عربی زبان سے دخیل اسم علم 'عباسی' کے ساتھ 'ہ' بطور لاحقۂ صفت لگانے سے 'عباسیّہ' بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٨٨٧ء کو "المامون" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - مراد: خلفائے عباسیہ۔
"بغداد میں سلطنت عباسیہ نے ترکان سلجوق کے زوال پر اطمینان کا سانس لیا۔"      ( ١٩٤٧ء، آخری چٹان، ١٩ )
٢ - ایک فرقہ جو سوائے حضرت عباس بن عبدالمطلب کے کسی کو نماز میں امام نہیں جانتا۔ (دقائق الایمان، 12)
"اسی موقع پر عباسیہ نام کا نیا فرقہ ظہور میں آیا۔"      ( ١٩٧٣ء، فرقے اور مسالک، ١٣٦ )