عالیہ

( عالِیَہ )
{ عا + لِیَہ }
( عربی )

تفصیلات


علی  عالی  عالِیَہ

عربی زبان سے مشتق اسم 'عالی' کے ساتھ 'ہ' بطور لاحقۂ تانیث لگانے سے 'عالیہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ اور سب سے پہلے ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : عالِیات [عا + لِیات]
١ - عالی کی تانیث: بلند، اونچی، قابل قدر۔
"حضرت قبلہ شاہ صاحب . کشف و کرامات و دیگر عالیہ صفات کے اعتبار سے سلف صالحین کا نمونہ تھے۔"      ( ١٩٧٧ء، من کے تار، ٣١ )
  • high
  • sublime
  • eminent
  • grand