عبادت گاہ

( عِبادَت گاہ )
{ عِبا + دَت + گاہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عبادت' کے ساتھ 'گاہ' بطور لاحقۂ ظرفیت لگانے سے مرکب 'عبادت گاہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٩١٤ء کو "سیرۃ النبیۖ " میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکاں ( مؤنث - واحد )
١ - عبادت خانہ، عبادت کرنے کی مخصوص جگہ، معبد۔
"کسی جگہ ایک شنٹو عبادت گاہ واقع تھی۔"      ( ١٩٨٣ء، جاپانی لوک کتھائیں، ٧٣ )