عربی زبان سے مشتق اسم 'عبارت' کے ساتھ فارسی مصدر 'آراستن' سے فعل امر 'آرا' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب 'عبارت آرائی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٩١٤ء کو "افاداتِ مہدی" میں مستعمل ملتا ہے۔