صدر دروازہ

( صَدْر دَرْوازَہ )
{ صَدْر + دَر + وا + زَہ }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم صفت 'صدر' کے ساتھ فارسی سے ماخوذ اسم 'دروازہ' بطور موصوف ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٩٣٨ء کو "حالاتِ سرسید" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - [ تعمیرات ]  مکان کا اصلی اور بڑا دروازہ جو بڑے مکانوں میں عام طور سے خوش نما تاجدار بنایا جاتا ہے۔ (اصطلاحاتِ پیشہ وراں، 140:1)
"یہ گھر بڑا خاموش سا تھا اور اس کا شیشے کا صدر دروازہ ہمیشہ کھلا رہتا تھا۔"      ( ١٩٨٣ء، ڈنگو، ٥٦ )