صدارتی طرز حکومت

( صَدارَتی طَرْزِ حُکُومَت )
{ صَدا + رَتی + طَر + زے + حُکُو + مَت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ عربی سے مشتق اسم صفت 'صدارتی' کے ساتھ عربی ترکیب 'طرز حکومت' بطور موصوف ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور ١٩٨٦ء کو "کشاف اصطلاحات سیاسیات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - ایسا نظامِ حکومت جس میں وزیر اعظم کی بجائے صدر انتظامی سربراہ ہوتا ہے۔
"صدارتی طرزِ حکومت . میں حقیقی سربراہ انتظامیہ کا انتخاب ایسی مجلس کرتی ہے جو مقننہ سے آزاد ہوتی ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، کشاف اصطلاحاتِ سرسید، ٤٧٥:٢ )