صدائے لبیک

( صَدائے لَبَّیک )
{ صَدا + اے + لَب + بَیک (ی لین) }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ عربی زبان سے مشتق دو اسما 'صدا' اور 'لبیک' کے درمیان 'ئے' بطور حرفِ اضافت ملنے سے مرکب بنا۔ مذکور مرکب میں 'صدا' مضاف اور 'لبیک' مضاف الیہ ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٩١٢ء کو "صدائے لبیک" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - لبیک (تیری خدمت میں حاضر ہوں) کی آواز۔
"جادو گروں نے حضرت موسٰی کی دعوت پر صدائے لبیک بلند کر دی۔"      ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبی، ١٠٣:٣ )