صدا کار

( صَدا کار )
{ صَدا + کار }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم کیفیت 'صدا' کے ساتھ فارسی مصدر 'کردن' سے حاصل مصدر 'کار' بطور لاحقہ فاعلی ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اور ١٩٨٩ء کو "جنگ، کراچی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - آواز کا فنکار؛ مغنی، گانے والا، گویّا۔
"ڈرامے کو مزید مؤثر بنانے میں صدا کاروں کی محنت کا بھی نمایاں دخل رہا۔"      ( ١٩٨٩ء، جنگ، کراچی (مڈویک میگزین)، ٢٥ اکتوبر، ١٥ )
  • گُلوکار
  • گائِیک
  • گَوِیّا