جناب میں

( جَناب میں )
{ جَناب + میں (یائے مجہول) }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'جناب' کے بعد اردو حرف جار 'میں' لگنے سے مرکب بنا اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٧٣٩ء میں "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - خدمت میں، حضور میں، بارگاہ میں۔
"خانہ زاد کے پاس یہ بیت امانت رہے گی، خدا نے چاہا تو وقت آنے پر جناب میں بجھوا دوں گا۔"      ( ١٩٣٧ء، واقعات اظفری، ١٢ )