جنتی

( جَنَّتی )
{ جَن + نَتی }
( عربی )

تفصیلات


جَنَّت  جَنَّتی

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'جنت' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'جَنَّتی' بنا اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٩٧ء میں "تاریخ ہندوستان" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - جنت سے منسوب یا متعلق، جنت کا، جنت نصیب، جنت میں جانے والا۔
"فاطمہ جنتی بی بیوں کی، اور حسن اور حسین جنتی جوانوں کے سردار ہیں۔"      ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبی، ٣٢٦:٣ )
٢ - [ مجازا ]  بھولا، سیدھا سادھا، نیک۔ (جامع اللغات؛ فرہنگ آصفیہ)
  • بَہِشْتی
  • نیک
  • Of paradise
  • heavenly