اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - صراف کا پیشہ یا کام، صرافی (فرہنگِ آصفیہ)۔
٢ - صرافوں کا بازار، وہ جگہ جہاں سونے چاندی اور زیورات کا کاروبار ہوتا ہے۔
"ایک طرف صرافہ، دوسری طرف بزازہ۔"
( ١٨٨٢ء، طلسم ہو شربا، ٦٢:١ )
٣ - لین دین کی کوٹھی، بنک۔
"ایک جانب صرافہ، روپے پیسوں کا ڈھیڑ۔"
( ١٨٩٦ء، لعل نامہ، ٣٠٤ )
٤ - سامانِ فروخت کے ذخیرے کی منڈی۔
"ایک پنی اور بڑھادی گئی تاکہ کوئلے کے صرافے کی تعمیر ہو سکے۔"
( ١٩٣٧ء، اصول و طریق محصول، ١٩٤ )
٥ - ساہوکاری، پیسوں کے لین دین کا کاروبار، بنکنگ۔ (پلیٹس)۔