گوتم

( گوتَم )
{ گو (و مجہول) + تَم }
( سنسکرت )

تفصیلات


اصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم اور گا ہے بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٨ء کو "توصیف زراعات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم علم ( مذکر - واحد )
١ - بدھ یا شاکیامنی کا نام جو بدھ مذہب کا بانی تھا۔
 اگر میں بھاگ جاتا زندگی سے تو گوتم کی طرح نروان ہوتا      ( ١٩٨٣ء، بے نام، ١٩٩ )
٢ - چھتریوں کے ایک خاندان کا نام گوتم اول کی نسل سے ہے۔
"چھتریوں میں گوتیں بے شمار ہیں . گوتم۔"      ( ١٨٤٨ء، توصیف زراعات، ٢٣٧ )
٣ - جین مت کے اخیر اوتار یعنی مہابیر سوامی کا پہلا چیلا۔ (فرہنگ آصفیہ)۔
صفت ذاتی ( واحد )
١ - گوتم سے منسوب، گوتم کی نسل سے متعلق یا وابستہ۔ (پلیٹس)
  • Referring to Gotama;  descended from Gotam
  • Gotamite