گندمی رنگت

( گَنْدُمی رَنْگَت )
{ گَن + دُمی + رَن (ن غنہ) + گَت }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'گندمی' کے ساتھ سنسکرت اسم 'رنگت' لگانے سے مرکب توصیفی 'گندمی رنگت' بنا۔ اردو میں بطور اسم اور گا ہے بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٦١ء کو "چمنستان شعرا" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - گندم گوں، سانولا۔
 اگر اول نہ آدم دانۂ گندم کے تئیں کھاتا تو دل ان گندمی رنگت کی الفت میں نہ لے جاتا      ( ١٧٦١ء، چمنستان شعرا (نثار)، ٣١٦ )
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - [ عورت ]  سانولا رنگ۔
"اس کی بڑی بڑی سیاہ آنکھوں اور بھنور اسے کالے بالوں والی گندمی رنگت کی ماں کے خوابوں کا دیس۔"      ( ١٩٨٩ء، افکار، کراچی، مئی، ٦٢ )
  • Wheat-coloured
  • tawny
  • brown
  • swarthy.