عربی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ عربی سے مشتق اسم مبالغہ 'صدیق' بطور موصوف کے ساتھ کسرہ صفت بڑھا کر عربی سے مشتق اسم صفت 'اکبر' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٨٧٧ کو "خیابانِ آفرنیش" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔