صدق دل سے

( صِدْقِ دِل سے )
{ صِد + قے + دِل + سے }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'صِدق' کے ساتھ فارسی اسم 'دل' ملنے سے مرکبِ اضافی 'صدق دل' کے بعد 'سے' بطور حرفِ جار لگانے سے 'صدقِ دل سے' مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلقِ فعل استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٠٢ء کو "باغ و بہار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - خلوصِ نیت سے، صاف دلی سے، تہِ دل سے، بطیبِ خاطر۔
"اگرچہ میں صدقِ دل سے اقرار کرتا ہوں کہ سرسید کی لائف جیسی کہ چاہیے تھی مجھ سے نہیں لکھی گئی۔"      ( ١٩٨٤ء، تنقید و تفہیم، ٧٧ )
  • cordially
  • sincerely