صراحت

( صَراحَت )
{ صَرا + حَت }
( عربی )

تفصیلات


صرح  صَراح  صَراحَت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں من و عن داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٩٢ء کو "تحفۃ الاحباب (قلمی نسخہ)" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : صَراحَتیں [صَرا + حَتیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : صَراحَتوں [صَرا +حَتوں (و مجہول)]
١ - تصریح، وضاحت، تشریح، آشکارا ہونا۔
"خاکے نقشے ضروری صراحتوں کے ساتھ عرب پہنچے۔"      ( ١٩٨٦ء، ہند سے اور ان کی تاریخ، ١٢ )
٢ - بیان، اظہار۔
"ہم نے حسبِ صراحت بالانشان زد کیا ہے۔"      ( ١٩٣٧ء، علم ہندسہ نظریٰ، ٢٤٥ )
  • Purity
  • genuineness;  clearness