عربی زبان سے مرکبِ توصیفی ہے۔ عربی سے اردو میں دخیل اسم 'جامد' 'صِراط' کے ساتھ کسرۂ صفت لگا کر عربی ہی سے مشتق اسم 'مستقیم' ملنے سے مرکب بنا۔ مذکور ترکیب میں 'صراط' موصوف اور 'مستقیم' صفت ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٤٧ء کو "دیوانِ قاسم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔