کثیر المقاصد

( کَثِیرُ الْمَقاصِد )
{ کَثی + رُل (ا غیر ملفوظ) + مَقا + صِد }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'کثیر' کے بعد 'ال' بطور حرف تخصیص لگا کر عربی اسم 'مقصد' کی جمع' مقاصد' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٦٠ء کو "دوسرا پنج سالہ منصوبہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - جس میں بہت سے مقاصد شامل ہوں، پُر مقاصد۔
"جامہ تعلیم ملی کے نام سے ایک کثیرالمقاصد تعلیمی درس گاہ قائم کر دی۔"      ( ١٩٨٣ء، خطبات محمود، ٢٩ )
  • multi-purpose