عربی زبان سے مشتق اسم 'کثیر' کے بعد 'ال' بطور حرف تخصیص لگا کر عربی اسم 'نوع' کی جمع 'انواع' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٠٧ء کو "موازنۂ انیس و دبیر" میں مستعمل ملتا ہے۔