کثیرالاستعمال

( کَثِیرُالْاِسْتِعْمال )
{ کَثی + رُل ((ا غیر ملفوظ) + اِس + تِع + مال }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں مشتق اسم 'کثیر' کے بعد 'ال' بطور حرفِ تخصیص لگا کر عربی اسم 'استعمال' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٦٠ء کو "نکتہ راز" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - بہت زیادہ کام میں آنے والا، بہت زیادہ برتا جانے والا۔
"حیرت ہے کہ زبان جو انسان کا سب سے کثیر الاستعمال آلہ تھا، جس کو زیادہ سے زیادہ باضابطہ، محکم، صحیح اور بے عیب بنانے کی ضرورت تھی، ایسا نہ بن سکا۔"      ( ١٩٦٠ء، نکتۂ راز، ٢٦ )
  • widely used