صدقۂ فطر

( صَدْقَۂِ فِطْر )
{ صَد + قَہ + اے + فِطْر }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکبِ اضافی ہے۔ عربی سے اسم مشتق 'صدقہ' بطور مضاف کے ساتھ کسرۂ اضافت لگا کر عربی ہی سے مشتق اسم 'فِطر' بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٨٨ء کو "ہدایاتِ ہندی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - عید رمضان کا صدقہ، عیدالفطر کا صدقہ جو فی آدمی دوسیر گیہوں یا چار سیر جو دینا واجِب ہے۔
"صدقۂ فطر کا حکم سنہ ٢ ہجری میں آیا۔"      ( ١٩٨٥ء، روشنی، ١٤٤ )