جنت الفردوس

( جَنَّتُ الْفِرْدَوس )
{ جَن + نَتُل (ا غیر ملفوظ) + فِر + دَوس (واؤ لین) }
( عربی )

تفصیلات


اصلاً عربی ترکیب ہے عربی زبان میں اسم 'جنت' کے بعد حرف تخصیص 'ال' لگا کر اسم 'فردوس' لگانے سے مرکب 'جنت الفردوس' بنا اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٤٨ء کو "بہشت نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - جنت کا ساتواں یا آٹھواں درجہ، فردوس۔
 ادھر روضے کا نقشہ صفحۂ دل پر اوترنا تھا اودھر تھا جنۃ الفردوس کا دل سے اوتر جانا      ( ١٩١٩ء، لذت درد، ٢٤ )