جنت الماوی

( جَنَّتُ الْماویٰ )
{ جَن + نَتُل (ا غیر ملفوظ) + ما + وا }
( عربی )

تفصیلات


اصلاً عربی ترکیب ہے عربی زبان میں اسم 'جنت' کے بعد حرف تخصیص 'ال' لگا کر 'اسم' ماوی' لگانے سے مرکب بنا اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٤٨ء میں "بہشت نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - جنت کے ایک درجہ کا نام جو بعض کے نزدیک پانچواں اور بعض کے نزدیک ساتواں ہے۔
"فراق کا زمانہ آپہنچا اور یہاں سے جانے کی جگہ جنت الماویٰ ہیں۔"      ( ١٩٢٠ء، جو یاے حق، ٨٦:٣ )
  • The paradise of rest