صف اول

( صَفِّ اَوَّل )
{ صَف + فے + اَوْ + وَل }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ عربی سے مشتق اسم 'صف' کے ساتھ کسرۂ صفت بڑھا کر عربی سے صفت عددی 'اول' ملنے سے مرکب بنا۔ مذکور ترکیب میں 'صف' موصوف اور 'اول' صفت ہے اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٠٦ء کو "الحقوق والفرائض" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - نمازِ جماعت میں وہ قطار جو بالکل پیش امام کے پیچھے ہوتی ہے۔
"لوگوں کو معلوم ہو کہ اذان دینے اور صف اول میں کس قدر اجر ملتا ہے۔"      ( ١٩٠٦ء، الحقوق والفرائض، ١٣٢:١ )
٢ - [ مجازا ]  اعلی درجہ، ممتاز مقام۔
"جدید نظم نگار شعرا میں جوش صف اول کے شاعر کے شاعر کی حیثیت سے پہچانے جاتے ہیں۔"      ( ١٩٧٢ء، ترقی پسند، علی سردار جعفری، ٨٥ )