صفحۂ ہستی

( صَفْحَۂِ ہَسْتی )
{ صَف + حَہ + اے + ہَس + تی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'صفحہ' کے آخر میں 'ہ' کی بنا پر 'ء زائد 'لگانے کے بعد کسرۂ اضافت بڑھا کر فارسی سے ماخوذ اسم 'ہستی' ملنے سے مرکب اضافی بنا۔ مذکور ترکیب میں 'صفحہ' مضاف اور 'ہستی' مضاف الیہ ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٨٣٥ء کو "مجموعہ رنگین" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - [ کنایۃ ]  دنیا، پردۂ دنیا۔
"ارسطو اور اسکا فلسفہ دونوں کے دونوں دنیا سے اس طرح معدوم ہو جاتے کہ گویا کبھی عالمِ وجود میں آئے ہی نہ تھے۔"      ( ١٩٨٤ء، ترجمہ: روایت اور فن، ٤٠ )
  • The page of existence;  the face of the world or earth