صفحۂ قرطاس

( صَفْحَۂِ قِرْطاس )
{ صَف + حَہ + اے + قِر + طا + س }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ عربی سے اسم مشتق 'صفحہ' بطور مضاف کے آخر میں 'ہ' ہونے کی بنا پر 'ء زائد' لگا کر کسرۂ اضافت بڑھانے کے بعد عربی ہی سے مشتق اسم 'قرطاس' بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور ١٩٢٣ء کو "مطلعِ انوار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - "چند اشعار دماغ میں محفوظ کرنے میں کامیاب ہو گیا یہ بھی نہیں بلکہ صفحۂ قرطاس پر لکھ بھی لیے۔"
١٩٨٣ء، حصارِ انا، ٢٥