صفت حالیہ

( صِفَتِ حالِیَہ )
{ صِفَتے + حا + لِیَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ عربی سے مشتق اسم 'صفت' کے ساتھ کسرۂ صفت بڑھا کر عربی سے اسم صفت 'حالیہ' ملنے سے مرکب بنا۔ مذکور ترکیب میں 'صفت' بطور موصوف اور 'حالیہ' صفت ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٩٢٧ء کو "مقدمۂِ تاریخِ سائنس (ترجمہ)" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - [ قواعد ]  اسم حالیہ یا صفتِ حالیہ وہ مشبہ فعل ہے جو اپنے فاعل کو یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ کام کرنے کی حالت میں ہے۔
"پہلا شخص جس نے آٹھوں اجزائے کلمہ کی شناخت کی: اسم (اور صفت)، فعل، صفت حالیہ (Participle)، ضمیر، اداۃ تعریف، متعلقات فعل، حرف جار اور عطف۔"      ( ١٩٢٧ء، مقدمۂ تاریخِ سائنس (ترجمہ)، ١، ٤٠٢:١ )