صفاتی

( صِفاتی )
{ صِفا + تی }
( عربی )

تفصیلات


صفت  صِفات  صِفاتی

عربی زبان سے مشتق اسم 'صفت' کی عربی جمع 'صفات' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت ملنے سے 'صفاتی' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٥٤ء کو "گنج شریف" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - صفات سے منسوب یا متعلق، ذاتی کی ضد۔
"شاعر کا لسانی ادراک اشیاء اور تجربات کی حسیاتی اور صفاتی سطح کی دریافت اور تشکیل سے صورت پذیر ہے۔"      ( ١٩٦٩ء، شعری لسانیات، ٩ )