گنا

( گَنّا )
{ گَن + نا }
( پراکرت )

تفصیلات


اصلاً پراکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں پراکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٥ء کو "فسانۂ مبتلا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : گَنّے [گَن + نے]
جمع   : گَنّے [گَن + نے]
جمع غیر ندائی   : گَنّوں [گَن + نوں (و مجہول)]
١ - بانس کے درخت کی وضع کا پودا جو رسیلا اور میٹھا ہوتا ہے اس کے رس سے گڑ، شکر، کھانڈ وغیرہ بنائی جاتی ہے، نیشکر (لاط :Saccharum officinarum)
"دو صحت مند گنوں کو توڑ کر ایک ساتھ مشین میں ڈال دیا . ان کا رس برتن میں آچکا تھا۔"      ( ١٩٩٢ء، افکار، کراچی، اکتوبر، ٦٤ )
٢ - [ مجازا ]  بید، سرکنڈا۔ (پلیٹس)