گناہ صغیرہ

( گُناہِ صَغِیرَہ )
{ گُنا + ہے + صَغی + رَہ }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'گناہ' کے آخر پر کسرہ صفت لگا کر عربی صفت 'صغیر' کی تانیث 'صغیرہ' لگانے سے مرکب توصیفی 'گناہ صغیرہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ گناہ جس کا برا اثر کم سے کم ہو، معمولی گناہ، ادنٰی گناہ (گناہ کبیرہ کے بالمقابل)۔
"مولانا یہ بتائیے کہ . یزید کو برا کہنے والا کسی گناہ صغیرہ کا مرتکب ہو گا یا گناہ کبیرہ کا۔"      ( ١٩٩٢ء، نگار، کراچی، مئی، ٢٨ )