گناہ عظیم

( گُناہِ عَظِیم )
{ گُنا + ہے + عَظِیم }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'گناہ' کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر عربی زبان سے ماخوذ صفت 'عظیم' لگانے سے مرکب توصیفی 'گناہ عظیم' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٩٢ء کو "قومی زبان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - بہت بڑا گناہ، گناہ کبیرہ۔
"کسی کی دل شکنی ان کے مذہب میں گناہ عظیم تھی۔"      ( ١٩٩٢ء، قومی زبان، کراچی، ستمبر، ٦٨ )