گنگا جل

( گَنْگا جَل )
{ گَن + گا + جَل }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان کے اسما 'گنگا' اور 'جل' پر مشتمل مرکب 'گنگا جل' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٣٨ء کو "چمنستان سخن" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - دریائے گنگا کا پانی جسے ہندو پوتر (مقدس) مانتے ہیں۔
"مسہری کو گنگا جل سے پوتر کر لینا۔"      ( ١٩٧٠ء، نامۂ اعمال، ٨٠:١ )
٢ - [ مجازا ]  راجہ کے پینے کا پانی، جس طرح آب حیات بادشاہ کے پینے کا پانی۔ (فرہنگ آصفیہ)
  • Ganges-water (holy water);  river-water